امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے سربراہ جنرل للائیڈ جے آسٹن کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،مریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے سربراہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا ،جی ایچ کیو آمد پر جنرل آسٹن نے پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

منگل 13 جنوری 2015 09:01

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء ) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے سربراہ جنرل للائیڈ جے آسٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا ہے جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے ، سینٹکام کے سربراہ نے پیر کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خاص طور پر افغانستان کی صورتحال کا دونوں رہنماؤں نے جائزہ لیا ۔ سینٹکام کمانڈر نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں ، اور آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی کامیابیوں کو سراہا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں نے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل آسٹن نے پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔