بھارتی فوج نے گزشتہ سال کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر243مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، عالمی توجہ مبذول اس پر کروائی گئی ،اقوام متحدہ مطالبہ واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ ،سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

منگل 13 جنوری 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء)قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے گزشتہ سال کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر243مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ،جس پرعالمی توجہ مبذول کروائی گئی ہے اوراقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیاگیاہے کہ ان واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔یہ بات پیرکوقومی اسمبلی کومشیرخارجہ امورسرتاج عزیزکی طرف سے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی گئی،جس میں کہاگیاکہ اکتوبر2014ء میں 71مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس میں 30مرتبہ ایل اوسی اور32مرتبہ ورکنگ باوٴنڈری پرخلاف ورزی ہوئی۔

سرتاج عزیزنے کہاکہ وزارت نے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی طرف دنیاکی توجہ مبذول کروائی ہے اوراس امرپرزوردیاہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرمشن کومزیدمستحکم کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی کوبتایاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ پربھی زوردیاہے کہ ان واقعات کی مبصرگروپ کے ذریعے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کوبتایاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات مقامی کمپنیوں کیلئے پاکستانی مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں جانچ پڑتال بہتربنانے کیلئے بات چیت کررہے ہیں ۔

وقفہ سوالات کے دوران ایک توجہ دلاوٴنوٹس کاجواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی چوری روکنے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے تاکہ مستقبل میں حادثات کوروکاجاسکے ۔انہوں نے بتایاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے ایک کمیشن بنایاہے جوکرک آئل فیلڈسے تیل کی چوری کی تحقیقات کریگا۔اجلاس میں سٹیٹ بینک کی طرف سے مالی سال 2013-14ء کے بارے میں معاشی صورتحال کی رپورٹ بھی پیش کی گئی