لورالائی‘ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ،7اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ،حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 40سے 50تھی‘ذرائع،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کردیا علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری

منگل 13 جنوری 2015 08:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء)لورالائی کے علاقے میختر میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈی جی خان روڈپرایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے ،حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی تعداد40 سے 50تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے لورالائی کے علاقے میختر میں چیچلو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

حملے کے دوران ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کردیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ مطابق ایف سی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاریتھا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :