کوئٹہ میں حساس اداروں نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے خود کش بمبار سمیت تین اہم دہشتگرد گرفتار

پیر 12 جنوری 2015 06:06

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) کوئٹہ میں حساس اداروں نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے خود کش بمبار سمیت تین اہم دہشتگرد حراست میں لے لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے کوئٹہ میں ا ہم تنصیبات اور اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک خود کش حملہ آور سمیت تین دہشتگردوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ سمیت بھاری اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا ہے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے