اسلام آباد ہائی کورٹ ، سوئس بینکوں سے 200 ارب روپے واپس پاکستان لانے کیلئے دائردرخواست کی سماعت آج ہوگی

پیر 12 جنوری 2015 06:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوئس بینکوں سے 200 ارب روپے واپس پاکستان لانے کیلئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت آج (پیر کو ) ہوگی ۔ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پرمشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ چوہدری اکرام عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے درخواست میں وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرون ملک دو سو ارب روپے پاکستان کے موجود ہیں جن کا اقرار خود فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی تقریر میں بھی کیا ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت دو سو ارب روپے واپس لانے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں اور سوئس بینکوں میں موجود رقم کے مالکان کے نام بھی پاکستانی عوام کے سامنے لانے کا حکم دیا جائے جبکہ دو سو ارب روپے واپس لانے کے لیے دائر درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض بھی لگا دیئے ہیں کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے عدالت میں آج دو سو ارب روپے واپس لانے کیلئے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی