سانحہ پشاور پر آج بھی ہر پاکستانی غمزدہ ہے ، شہباز شریف ، بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،بچوں کو قتل کرنیوالے درندے عبرتناک شکست سے بچ نہیں سکتے، ملاقات میں اظہار خیال

پیر 12 جنوری 2015 06:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر آج بھی ہر پاکستانی غمزدہ ہے ، بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، بچوں کو قتل کرنیوالے درندے عبرتناک شکست سے بچ نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ میں انسانیت سوز واقع ہے سانحہ پشاور پر آج بھی ہر پاکستانی اشک بار ہے بچوں کو قتل کرنیوالے درندے عبرتناک شکست سے بچ نہیں سکتے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی بقاء اور استحکام کی جنگ ہے دہشتگردی کے ناسور کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست دینگے جبکہ سیاسی و فوجی قیادت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور دہشتگردی کیخلاف موثر لائحہ عمل پر عملدرآمد سے امن قائم ہوگا