کابل میں افغان قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، یوسف کارغر کے جسم پر چاقوؤں کے گہرے زخم آئے ہیں ، ہسپتال حکام

پیر 12 جنوری 2015 06:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)افغان قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ محمد یوسف کارغر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساوٴتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ جیتنے والی افغان ٹیم کے کوچ محمد یوسف کارغر دارالحکومت کابل میں واقع اپنی رہائش گاہ سے جیسے ہی باہر نکلے تو گھات لگائے بیٹھے حملہ آور نے ان پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور شخص موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس کے مطابق افغان فٹبال ٹیم کے کوچ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے دوسری جانب ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ یوسف کارغر کے جسم پر چاقوؤں کے گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :