حساس اداروں نے کارروائی کرکے پاکستان آرمی کے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا ، آرمی کی وردیاں، سی ایم ایچ کارڈ ودیگر کاغذات برآمد

پیر 12 جنوری 2015 06:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء) حساس اداروں نے کارروائی کرکے پاکستان آرمی کے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم سے آرمی کی وردیاں، سی ایم ایچ کارڈ، آرمی ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کیپٹن محمد دانش کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم خود کو پاکستان آرمی کا کیپٹن ظاہر کرکے تقریبات میں شرکت کیا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم سے آرمی کی وردیاں، سی ایم ایچ کارڈ، آرمی ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ممبر شپ کاغذات بھی برآمد ہوئے۔ ملزم گزشتہ سال 2014ء سے ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے حالیہ ایکسپو میں ہونے والی آئیڈیاز 2014ء عالمی دفاعی نمائش میں خود کو کیپٹن ظاہر کرکے شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم خود کو کیپٹن ظاہر کرکے آرمی افسران سے ملاقاتیں بھی کرتا تھا۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :