ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان میں توانائی ، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق

پیر 12 جنوری 2015 06:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں توانائی ، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاہے ۔یہ اتفاق رائے وزیرخزانہ اسحق ڈار اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرورنر لائپائچ اسلام آباد میں ملاقات میں ہوااس موقع پر بنک کے آئندہ سالانہ اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیاگیا جو مئی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بنک سے پاکستان کیلئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی ۔کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ تاجکستان ، افغانستان ، پاکستان اور بھارت کے گیس پائپ لائن اور توانائی کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری یقینی بنائے گا اْنہوں نے کہا کہ بنک نے گزشتہ سال پاکستان کو نوے کروڑ ڈالر فراہم کئے ۔

متعلقہ عنوان :