ملک بھر میں دس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ،آغاز آج سے ہوگا ..
تازہ ترین : 1
ملک بھر میں دس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ،آغاز ..

ملک بھر میں دس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ،آغاز آج سے ہوگا ،آئندہ کسی صارف کو پانچ سے زائد سمیں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ، تمام سموں کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کی جائے گی،ذرائع

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) حکومت اور موبائل کمپنیوں نے ملک بھر میں جاری کی گئی دس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سلسلہ آج (پیر سے )شروع کردیا جائے گا جس کے دوران پہلے مرحلے میں 27فروری تک قبائلی علاقوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موجود سموں کی تصدیق کی جائے گی جس کے بعد اگلے مرحلے میں ملک بھر میں یہ سلسلہ شروع ہوگا اور 90دن کے بعد جس سم کی تصدیق نہیں ہوگی اسے بند کردیا جائے گا ۔

ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس مرحلے کے بعد آدھی سے زائد سمیں بند ہوسکتی ہیں جن کی تعداد پانچ کروڑ تک ہوسکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان سموں کی تصدیق کا مقصد ملک میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانا اور دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے کیونکہ ان میں سے بہت سی سمیں دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور یہ طے کیا گیا ہے کہ نادرا سے جس صارف کا ابتدائی ڈیٹا حاصل کیاجائے گا اس کیلئے موبائل کمپنی اسے تین روپے جبکہ تفصیلی ڈیٹا حاصل کرنے پر سات روپے ادا کرے گی اس طرح اس مرحلے میں نادرا کو بھی کروڑوں روپے کی آمدنی کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی صارف کو پانچ سے زائد سمیں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ماضی میں کوئی بھی صارف درجنوں سمیں حاصل کرسکتا تھا اپنے پاس سموں کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے کوئی بھی صارف 668پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تفصیلات حاصل کرسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تمام سموں کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کی جائے گی اور ہر صارف کے نشان انگوٹھا سمیت دیگر تفصیلات کمپنی اپنے پاس رکھے گی جو کسی بھی صورتحال میں حکومتی ادارے بھی اسے حاصل کرسکیں گے

وقت اشاعت : 12/01/2015 - 06:24:08

قارئین کی رائے :

  • Ehitsham jalil Says : 12/01/2015 - 16:45:11

    all connection 668 kar deya jan tak dobra biometric verfication kar ka number on ho

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں