محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن ٹھیک ہوگئے ہیں، شہریار خان، سعید اجمل کی ..
تازہ ترین : 1
محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن ٹھیک ہوگئے ہیں، شہریار خان، ..

محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن ٹھیک ہوگئے ہیں، شہریار خان، سعید اجمل کی باؤلنگ خامیاں دور کرلی گئی ہیں جلد ٹیسٹ کرالیا جائے گا ،محمد حفیظ بھی اپنے بالنگ ایکشن میں بہتری لائے ہیں ، اس لئے ان کے بالنگ ایکشن کی کلئیرنس کے لئے بھی آئی سی سی سے رجوع کرلیا گیا ہے اب ان کا ٹیسٹ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا،ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، میں نے کوئی مداخلت نہیں کی، مجھے امید ہے ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پیش کر ے گی،پنٹنگولر کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پی سی بی کارروائی کرے گی، ٹورنامنٹ کو چھوڑ کرلیگ کرکٹ کیلیے انگلینڈ جانے والے کرکٹرز کیخلاف انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی، چیئرمین پی سی بی کی پریس کانفرنس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت محمد حفیظ کا اسی ماہ جبکہ سعید اجمل کا آئندہ ماہ باضابطہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل نے خود فیصلہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، اس کے علاوہ ان کے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنے والے ثقلین مشتاق اور محمد اکرم نے بھی انہیں کہا تھا کہ وہ ابھی باضابطہ بائیو میکنکس کے لئے تیار نہیں لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کے لئے تیار ہیں، اس لئے سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ اگلے ماہ کرایا جائے گا کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی ، وہ میگا ایونٹ کے بعد بھی ملک کے لئے کھیل سکتے ہیں۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ بھی اپنے بالنگ ایکشن میں بہتری لائے ہیں ، اس لئے ان کے بالنگ ایکشن کی کلئیرنس کے لئے بھی آئی سی سی سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اب ان کا ٹیسٹ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔ ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم متحد ہو تو نتائج اچھے ہوتے ہیں، اس لئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کواتحاد کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے اجمل کی ورلڈ کپ کی دستبرداری کے حوالے سے کہا کہ عالمی کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ سعید اجمل نے خود کیا اور ان پر کسی قسم کا دباوٴ نہیں ڈالا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے باوٴلنگ پر پابندی کا شکار آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ غیر رسمی ٹیسٹ میں حفیظ کے ایکشن میں خم 5 ڈگری سے صرف ایک ڈگری زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ حفیظ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اگلے ٹیسٹ میں وہ ایکشن 15 ڈگری کے اندر لے آئینگے اور ہم ان کا اسی ماہ آئی سی سی سے ٹیسٹ کرا لیں گے۔شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ حفیظ باوٴلنگ ٹیسٹ پاس کر کے پاکستان کو ورلڈ کپ میں باوٴلنگ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، میں نے کوئی مداخلت نہیں کی، مجھے امید ہے ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پیش کر ے گی۔چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اسٹار کرکٹرز کے بغیر بھی ورلڈ کپ جیت سکتا ہے، اگر قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے گی تو اسے ایونٹ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے بتایاکہ پنٹنگولر کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پی سی بی کارروائی کرے گی، ٹورنامنٹ کو چھوڑ کرلیگ کرکٹ کیلیے انگلینڈ جانے والے کرکٹرز کیخلاف انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 09:57:33

اپنی رائے کا اظہار کریں