میرپور خاص‘ پولیس مقابلہ،2ایس ایچ او سمیت 5اہلکار جاں بحق،سندھ کے 3 انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ،مارے جانے والے ڈاکوں 50سے 60مقدمات میں مطلوب تھے، جن پر دس دس لاکھ روپے انعام تھا،ڈی آئی جی

اتوار 11 جنوری 2015 10:04

میر پور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء )میر پور خاص کے علاقے محمود آباد میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سندھ کے 3 انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق7گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں میرپور خاص ،مٹیاری ،ٹنڈوالہ یار اور حیدر آباد کے 12تھانوں کی پولیس حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی کے مطابق مقابلے میں چھوٹو نایجو اور قربان نایجو سمیت سندھ کے تین بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں،مارے جانیوالے ڈاکوں 50سے 60مقدمات میں مطلوب تھے، جن پر دس دس لاکھ روپے انعام تھا۔ڈی آئی جی کے مطابق ڈاکوؤں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا،مقابلے میں زخمی ہونیوالی 5خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے، آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ثنا اللہ عباسی نے مزید کہا کہ کہ اغوابرائے تاوان کے انتہائی مطلوب ڈاکوو ں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :