کراچی ، پاکستان میں مذہبی فریضہ سرانجام دینا بھی مشکل گیا،عمرہ سیزن میں پی آئی ..
تازہ ترین : 1

کراچی ، پاکستان میں مذہبی فریضہ سرانجام دینا بھی مشکل گیا،عمرہ سیزن میں پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائنز نے عمرہ کے کرایوں میں 30 ہزار روپے تک اضافہ کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء ) پاکستان میں مذہبی فریضہ سرانجام دینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ربیع الاول میں شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائنز نے عمرہ کے کرایوں میں 30 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بکنگ دفاتر پر ٹکٹ موجود نہیں ہیں، دوسری طرف ایجنٹ ٹکٹوں پر 30 ہزار روپے تک اضافی وصول کر رہے ہیں ۔

پی آئی اے کے علاوہ ائیر بلو اور شاہین بھی عمرہ کے ٹکٹوں پر اضافی رقم وصول کر رہے ہیں۔ائیرلائنز ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اورسعودی عرب کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کی وصولی عوام سے کی جارہی ہے ۔پی آئی اے کی طرف سے بین الاقوامی پروازوں کے ساتھ اندرون ملک پروازوں پر بھی وقتا فوقتا کرائے بڑھائے جانا عام سی بات ہے ۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 10:00:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں