این اے 125گمشدہ 2بیگ مل گئے ، الیکشن ٹربیونل کا ووٹوں کی تصدیق کا حکم

اتوار 11 جنوری 2015 09:58

لاہو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے حکم دیاکہ دونوں بیگ میں موجودبیلٹ پیپرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوائے جائیں۔

(جاری ہے)

ناررا پولنگ سٹیشن نمبر 111اور120کے دوبیگز کے ووٹوں کی تصدیق کرے اورایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائے۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کی کامیابی حامد خان نے چیلنج کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایاتھا اور تصدیق کے دوران دو بیگ کے گمشدہ ہونے کا انکشاف ہواتھا جو بعد میں مل گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :