شام، کوبانی پر آئی ایس کے خلاف ایک درجن فضائی حملے، ایک عمارت بھی تباہ کر دی گئی
تازہ ترین : 1

شام، کوبانی پر آئی ایس کے خلاف ایک درجن فضائی حملے، ایک عمارت بھی تباہ کر دی گئی

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء)امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے ترک سرحد کے قریب واقعے شامی علاقے کوبانی میں دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12 فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق ان حملوں میں اسلامک اسٹیٹ کی 15 عسکری پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ ایک عمارت بھی تباہ کر دی گئی۔ امریکی فوجی بیان کے مطابق شام میں حسکہ کے مقام پر اسلامک اسٹیٹ کی دو اہم تنصیبات کو بھی تباہ کیا ہے۔ عراق میں بھی اربیل شہر کے قریب اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ ایک پل اور رمادی کے قریب اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کی دو گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 10:13:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں