یورپی ممالک کو خفیہ معلومات کے تبادلے کے نظام کو موثر بنانا چاہیے، انجیلا مر کل

اتوار 11 جنوری 2015 10:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء )جرمن چانسلر ا نجیلا مرکل نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خفیہ معلومات کے تبادلے کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔انہوں نے یہ بات چند روز قبل فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں کہی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز یورپی وزرائے داخلہ پیرس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر بھی شریک ہو رہے ہیں۔ جرمن چانسلر ا پیرس میں دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ مارچ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ رہی ہیں۔ یہ مارچ اتوار کے روز ہو گا، جس میں متعدد یورپی رہنما شریک ہوں گے۔