نائجیریا میں خودکش بم دھماکا، 20 افراد ہلاک،18زخمی

اتوار 11 جنوری 2015 10:10

ابوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء) شمال مشرقی نائجیریا کی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جب کہ 18 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بوکوحرام نے ہفتے کے روز اس خودکش حملے کے لیے ایک دس سالہ بچی کو استعمال کیا۔ بورنو ریاست کی پولیس کے ترجمان کے مطابق اس واقعے میں اس خودکش بمبار بچی نے ایک مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ گزشتہ برس کے اختتام پر بھی دو خودکش بمبار بچیوں نے اسی شہرکو دوہرے خودکش حملے سے نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :