پرویز رشید کو جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند کردینا چاہیے،شیریں ..
تازہ ترین : 1

پرویز رشید کو جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند کردینا چاہیے،شیریں مزاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 122سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے پیش کئے گئے حقائق کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پرویز رشید کو جھوٹ بول کر قوم کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند کردینا چاہیے ۔پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری و ترجمان شیریں مزاری نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 122میں دوران تحقیقات معلوم ہوا ہے کہ 30ہزار بوگس ووٹ موجود ہیں جبکہ ایک سو پولنگ سٹیشنز سے فارم 14اور15موجود نہیں ہے جو الیکشن قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے منظر عام پر آنے اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے پاکستان تحریک انصاف لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے حوالے سے اپنائے گئے موقف میں تمام الزامات درست ثابت ہورہے ہیں جبکہ حکومت عوام کو غلط اعدادوشمار کے ذریعے بیوقوف بنانے میں مصروف ہے

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 10:21:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں