آصف زرداری کی بلاول کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ،بلاول بھٹو زرداری کو ..
تازہ ترین : 1

آصف زرداری کی بلاول کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ،بلاول بھٹو زرداری کو منانے کیلئے انکے والد نے امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا ،کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا، نجی ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں آصف علی زرداری کے انداز سیاست اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے باعث ناراض ہوکر لندن میں موجود ہیں، جنہیں منانے کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جاچکی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے لئے ان کے والد نے مخدوم امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا ، اس سلسلے میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پپپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے ان کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی تھیں لیکن دونوں کی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتی ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 10:20:34

اپنی رائے کا اظہار کریں