اورکزئی ایجنسی ، راکٹ حملے میں ایک اہلکار شہید ،تین زخمی،گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کا سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ،3 اہلکار جاں بحق ،4زخمی

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:36

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء) اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلا یہ ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم مقام سے تین راکٹ فائر ایک اہلکار شہید تین زخمی‘ ۔تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز نماز جمعہ کے دوران لوئیر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم مقام کی طرف سے اچانک نامعلوم افراد نے تین راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں اورکزئی سکاؤٹس کا ایک اہلکار کلر منور شاہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ نائب صوبیدار محمود‘ نائب صوبیدار عزیز اور حوالدار آصف زخمی ہوگئے زخمیوں وک کلایہ ہسپتال منتقل کردیا گیا نماز جمعہ کی وجہ سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرگوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور4زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کاگھیراؤکرکے سرچ آپریشن شروع کردیایہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے قریب سنتر میں نامعلوم مسلح شدت پسندوں نے گھات لگا کر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا، جس سے اہلکار لانس نائیک رحیم اللہ،لانس نائیک اصغر سمیت 3اہلکارموقع پر ہی شہید، جب کہ 4اہلکارنائیک الاچ گل ،نائیک نعمت اللہ،لانس نائیک خالد،لانس نائیک اسماعیل ،زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اورحملے میں راکٹ بھی استعمال کئے گئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کاروائی کی گئی توحملہ آورپہاڑوں کی جانب فرارہوگئے حملہ کی اطلاع ملنے پرسیکورٹی فورسز کی مزیدنفری موقع پہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیاگیافورسز کے عملے نے علاقے کوگھیرے میں لیکرسرچ آپریش شروع کردیاآخری اطلاعات آنے تک آپریش جاری تھامزیدکاروائی متعلقہ اتنظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :