صومالی شباب باغیوں کی پیر س حملے کی تعریف، ایک ”شاندار“ کارروائی قرار دیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:43

موغا دیشو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء)افریقہ میں القاعدہ سے منسلک گروپ صومالیہ کے شباب جنگجو نے جمعہ کے روز پیرس میں طنزیہ جریدے چارلی ہیبڈو میں قتل عام کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک ”شاندار“ کارروائی قرار دیا ہے ۔شدت پسندوں کے سرکاری ریڈیو اینڈالوس نے ایک تبصرے میں کہا ہے کہ انہوں نے اس کارروائی سے لاکھوں مسلمانوں کو خوش کردیا ہے ، بعض گمراہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ آزادی اظہار رائے پر حملہ کیا گیا لیکن ایسا کیس نہیں ہے اور دو زبردست لوگوں نے موقع کے مطابق یہ کارروائی کی ۔

ریڈیو کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر معتقد افراد کے سرقلم کئے جنہوں نے ہمارے پیغمبر کی توہین کی تھی اور مزید کہاکہ اسامہ بن لادن مغرب کو بتا چکے تھے اگر آزادی اظہار رائے کی کوئی حد نہیں ہے تو پھر آپ کو یہ توقع رکھنی چاہیے کہ آپ کا خون گرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریڈیو نے یہ بات بھی نوٹ کی ہے کہ دو بھائی ، جنہیں قتل عام میں مشکوک سمجھا رہا ہے، اعلان کرچکے تھے کہ وہ القاعدہ کا حصہ ہیں جس کے ساتھ شباب بھی منسلک ہے ۔شباب ، جس کا صومالیہ کے بڑے پیمانے پر دیہی علاقوں پر کنٹرول ہے ، کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کے ہمسایہ ملک یمن میں القاعدہ جنگجوؤں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جہاں دو میں سے ایک بھائی نے حملے کے لئے تربیت حاصل کی۔