وینزویلا ،تدفین کے دوران مسلح افراد کی سوگواران پر فائرنگ ، سات افراد ہلاک ،پانچ زخمی

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:41

کراکس ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء)وینزویلا میں گزشتہ روز ایک تدفین کے دوران مسلح افراد نے سوگواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ، یہ بات حکام اور مقامی میڈیا نے بتائی۔اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ وسطی قصبہ ٹرمیرو کے پرانے قبرستان میں پیش آیا ۔

بیان میں واقعہ کو تصادم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی مسلح افراد نے لوگوں کے ایک گروپ جو ایک دن قبل انتقال کر جانیوالے ایک دوست کی تعزیت پر موجود تھے ، پر فائرنگ کردی ۔مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ متاثرین حریف گروپوں کے درمیان لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں جیسا کہ ایک گروپ اپنے ارکان میں سے ایک کی تدفین کررہے تھے ۔روزنامہ ایل نیکونل کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ”ٹونیٹوڈی پایا“ گینگ سے تھا جو دفن کیے جانیوالے شخص کے دشمن تھے اور اس پر ان کے اس سے قبل پانچ افراد مارے جانے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

چھ افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ساتواں گلی میں دم توڑ گیا جبکہ وہ بچنے کی کوشش کررہا تھا ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سالانہ ایک لاکھ افراد مارے جانے ، جس کی شرح 58فیصد ہے ،کے ساتھ وینزویلا نسل کشی کی شرح کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ۔جنوبی امریکی ملک میں گینگ گروپوں کی جانب سے حریف گروپوں کے رشتہ داروں یا دوستوں کو ہلاک کیے جانے ،جیسا کہ ہسپتالوں کے اندر بھی فائرنگ کی جاتی ہے ، کے حوالے سے تشدد کے باعث خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :