پیرس، کلاشنکوف سے ہائیپر کاشر سٹور پر گاہکوں کو یرغمال بنا لیا گیا،پولیس کاروائی کے بعد تین یرغمالی ہلاک

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:39

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء) سانحہ پیرس کے بعد فرانس بھر میں حالات سخت کشیدہ ۔حملہ آوروں نے بڑے بڑے شاپنگ سٹوروں پر حملے شروع کر دئیے ہیں ۔کلاشنکوف سے ہائیپر کاشر سٹور پر گاہکوں کو یرغمال بنا لیا گیا ۔پولیس کی کاروائی کے بعد تین یرغمالی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرس کے مضافاتی شہر پورٹ دی وینسن میں پانچ نا معلوم یرغمالیوں نے کاشر سٹور پر حملہ کر دیا اور کاشر سٹور کے اندر تمام لوگوں کو یرغمال بنا لیا ۔

جب کہ پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی ۔یرغمالیوں نے سٹور کے اندر سے پولیس پر حملہ کیا جب کہ پولیس کی جوابی کاروائی کے بعد تین یرغمالی ہلاک ہو گئے ۔جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن تا حال جاری ہے ۔اس اپریشن میں تین ہیلی کاپٹر بھی استعا ل کئے گئے ۔فرانس میں موجود تمام تارکین وطن کو پر امن رہنا چاہیے ۔اور فرانس میں امن و امان قائم رکھنا چاہیے ۔ جبکہ فرانس بھر میں گزشتہ تین روز سے ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :