مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیا گیا ، گورنر راج کے نفاذ کی سمری صدر پرناب مکھر جی کو بھیجی گئی جس پر انہوں نے دستخط کردیئے، تمام جماعتیں مقررہ وقت میں اتحاد بنانے میں ناکام رہیں

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:59

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر کے حالیہ ریاستی انتخابات میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے پر ریاست میں گورنر راج نافذ کردیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گورنر راج کے نفاذ کی سمری صدر پرناب مکھر جی کو بھیجی گئی تھی جس پر صدر نے دستخط کردیئے ۔

(جاری ہے)

صدر کے دستخط کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ کردیا گیا واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے منعقدہ ریاستی انتخابات میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے 25 محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اٹھائیس کانگریس نے پندرہ اور نیشنل کانفرنس نے بارہ نشستیں جیتی تھیں تاہم یہ جماعتیں مقررہ وقت میں اتحاد بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :