تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں، اسحاق ڈار، دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 80 سے 85 فیصد معاملات طے پا گئے ہیں اور دھاندلی سے متعلق نہ پہلے کسی تنازع کا حصہ تھے نہ اب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔