راولپنڈی، پرویزمشرف پرحملے کے ملزم ڈاکٹرخالدکوپھانسی دیدی گئی،نعش ورثاء کے حوالے

راولپنڈی، پرویزمشرف پرحملے کے ملزم ڈاکٹرخالدکوپھانسی دیدی گئی،نعش ورثاء کے حوالے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء)سابق صدرپرویزمشرف پرحملے کے ملزم ڈاکٹرخالدکوپھانسی دیدی گئی ہے ،نعش بھی ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مشرف حملہ کیس کے ملزم ڈاکٹرخالدکی قریبی رفقاء سے آخری ملاقات کرائی گئی ،جس میں اس کے بیوی بچوں سمیت 37افرادشامل تھے ،آخری ملاقات کے بعدمجرم کوپھانسی گھاٹ پرلے جاکرپھندے پرلٹکادیاگیااورڈاکٹرنے موت کی تصدیق کردی جس کے بعدپولیس نے لاش کوورثاء کے حوالے کردیاہے ،ڈاکٹرخالدکی میت اس کے آبائی علاقے تلہ گنگ کے گاوٴں لاوہ لے جایاگیاہے

وقت اشاعت : 10/01/2015 - 08:51:41

اپنی رائے کا اظہار کریں