کرکٹر حارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ،نکاح کزن مومنہ کے ساتھ آبائی علاقے میں ہوا ، حق مہر میں 20تولے سونا رکھا گیا ،شادی کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جاؤنگا ، ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت اور شادی میرے لئے سال کا بہترین تحفہ ہیں ، حارث سہیل

جمعہ 9 جنوری 2015 08:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، حق مہر میں 20تولے سونا رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کپتان عمران خان کی شادی کے دن ایک اور کرکٹر حارث سہیل کا بھی نکاح ہوا حارث سہیل کا نکاح ان کے آبائی علاقے میں ان کی کزن مومنہ سے ہوا اور حق مہر میں 20تولے زیور رکھا گیا حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جائینگے امید ہے میری شادی ورلڈ کپ کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت اور شادی میرے لئے نئے سال کا بہترین تحفہ ہے

متعلقہ عنوان :