موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ، اگلے ہفتے ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان،آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

جمعہ 9 جنوری 2015 08:19

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ اگلے ہفتے ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیاگیاہے ۔ آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ۔ موسم سرما (جنوری تا مارچ)کے دوران پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ماہ جنوری میں معمول سے کم جبکہ فروری /مارچ میں اچھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گی ہے اگلے ہفتے(منگل/بدھ )ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں بھی بارش /پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے تاہم مری /گلیات میں ماہ جنوری کے آخری اور ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ دو سے تین روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہیں گے۔گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد،ساہیوال،ملتان،بہاولپور ڈویژن میں شدید دھندجبکہ سرگودھا، راولپنڈی، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اورسکھر ڈویژن میں بھی دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ موٹر وے M-2کے گردو نواح( لاہور تا پنڈی بھٹیاں سیکٹر )میں شدید دھند جبکہ (پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج سیکٹر ) میں دھندرہنے کاامکان ہے۔ شدیددھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے۔آج ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے۔

سب سے کم درجہ حرار ت سکردو میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ پاراچنار منفی 08،گوپس،استور منفی 07، ہنزہ منفی 06،گلگت منفی 05،دیر ،کالام منفی 04،مالم جبہ ،رسالپور منفی 03،قلات، راولاکوٹ ،کوئٹہ منفی 02،لوئیر دیر منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ملک کے میدانی علاقوں میں جاری دھند کی شدت میں کل سے بتدریج کمی کا امکان ۔گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدسرداور خشک رہا۔جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے اکژ میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ملک کے اہم شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم او ر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد 03لاہور 06کراچی 13پشاؤر 04کوئٹہ منفی2سکردو منفی09مری 01مظفر آباد01گلگت منفی05فیصل آباد08ملتان07اور حیدرآباد12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :