فوجی عدالتوں کی ضابطہ کارروائی سے متعلق گردش شدہ خبریں بے بنیاد ہیں ،ترجمان وزارت ..
تازہ ترین : 1

فوجی عدالتوں کی ضابطہ کارروائی سے متعلق گردش شدہ خبریں بے بنیاد ہیں ،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء ) ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ فوجی عدالتوں کی ضابطہ کارروائی سے متعلق گردش شدہ خبریں بے بنیاد ہیں ،وزارت داخلہ سول اور فوجی قیادت سے مشاورت کرکے اے پی سی کے فیصلے کی رو شنی میں فوجی عدالتوں کا طریقہ کار واضح کررہی ہے ۔ فوجی عدالتوں میں صرف دہشتگردی سے متعلق کیسز ہیں جو طے شدہ ضابطے پر پورا اتر تے ہوں گے سماعت کے لیے بھیجے جائیں گے ۔

جاری بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی ضابطہ کارروائی سے متعلق گردش شدہ خبریں بے بنیاد ہیں ۔وزارت داخلہ سول اور فوجی قیادت سے مشاورت کرکے اے پی سی کے فیصلے کی روزشنی میں فوجی عدالتوں کا طریقہ کار واضح کررہی ہے ۔ فوجی عدالتوں میں صرف دہشتگردی سے متعلق کیسز ہیں جو طے شدہ ضابطے پر پورا اتر تے ہوں گے سماعت کے لیے بھیجے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 08:17:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں