وفاق المدارس العربیہ کا آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

جمعہ 9 جنوری 2015 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ اور قومی دینی قیادت نے اکیسویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے قانونی ماہرین کی مشاور ت سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ،مدارس پر چھاپوں ،مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کے تدارک کے لیے ملک گیر رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا ،مدارس کے بارے میں غلط فمہیوں کے ازالے کے لیے حکومتی ،سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :