کوئٹہ ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں، دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات میں دوبھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق ،ایک شخص کی لاش برآمد ، 2بچوں ،پولیس اہلکار سمیت 5افراد شدید زخمی

جمعہ 9 جنوری 2015 08:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات میں دوبھائیوں کزن سمیت3 افراد جاں بحق ایک شخص کی لاش برآمد 2بچوں ،پولیس اہلکار سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے دھماکے سے ریلوے ٹریک اڑ گیا ایک گاڑی ایک رکشے کو شدید نقصان پہنچا زندیکی دکانوں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے میں ایک کلو گرام وزنی مواد استعمال کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے بارونق علاقے باچا خان چوک پر واقعہ مقامی ہوٹل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بشیر احمد 14سالہ سردار محمد پولیس کانسٹیبل ظہور محمد حنیف محمد سلیم شدید زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا دھماکے سے ایک گاڑی ایک رکشے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے نزدیکی دکانوں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور دھماکے میں ایک کلو وزنی مواد استعمال کیا گیا تھا دالبندین کے علاقہ میں کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اس طرح کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی کے تیسرے سٹاپ میں رہائش پذیر سول سیکرٹریٹ کے ملازم محمد اکبر کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو گھر کے اندر گر کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اسی طرح پولیس نے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے ایک شخص عابد کی نعش برآمد کرکے ہسپتال پہنچادی اسی طرح کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد نعمت اللہ اور سلمان کو قتل جبکہ حبیب اللہ زخمی کرکے فرار ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں پر زخمی حبیب اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔