سراج الحق نے شیخ رشید اور آصف زرداری کو بھی شادی کرنے کا مشورہ دیدیا

جمعہ 9 جنوری 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کے بعد آصف علی زرداری اور شیخ رشید کو بھی شادی کرنے کی تجویز دے دی ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی پر عمران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غم کے ماحول میں عمران کی شادی خوشی کا باعث ہے۔ آصف زرداری اور شیخ رشید کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ وہ بھی شادی کر لیں۔ادھر شیخ رشید نے شادی سے متعلق کہا کہ عمران کی شادی سے متعلق سارے سوال میرے سے کیوں پوچھتے ہیں ۔میری شادی کی عمر گزر گئی ہے ۔میری عمر اب حج و عمرہ کرنے اور اللہ اللہ کرنے کی ہے

متعلقہ عنوان :