عمران خان کی شادی پرنوجوان خاتون کارکن کپتان سے ناراض ہوگئیں، اب کبھی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی، اپنے لیڈر کی اس عمر میں شادی کرنے پر شرمسار ہوں،زویا علی کا ٹوئٹ

جمعہ 9 جنوری 2015 09:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلسل شریک ہونے والی کارکن زویا علی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے دھرنے کے دوران عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا لیکن اب عمران خان کی شادی پر شدید مایوس ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب کبھی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی اور اپنے لیڈر کی اس عمر میں شادی کرنے پر شرمسار ہوں۔

زویا نے لکھا کہ میں دعا کرتی رہی کہ عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں صرف مذاق پر مبنی ہوں لیکن درحقیقت وہ سچ ثابت ہوئیں اور بالاخر عمران خان نے ریحام سے شادی کرلی اس لئے عمران خان کی شادی پر دل شکستہ ہوگیا ہے۔یہی نہیں عمران خان کی شادی کے حوالے سے زویا نے کہا کہ ایجنسیز کی جانب سے عمران خان کو شادی پر مجبور کیا گیا اور ایک دن ضرور وہ اس پرافسوس کا اظہار کریں گے۔