لوئر اورکزئی ایجنسی ،بارودی سرنگ کا دھماکہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید ،2 زخمی ،سکیورٹی ..
تازہ ترین : 1

لوئر اورکزئی ایجنسی ،بارودی سرنگ کا دھماکہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید ،2 زخمی ،سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،سکیورٹی ذرائع

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)لوئر اورکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ2 زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران گاڑی لوئر اورکزئی کے علاقے بشک میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث زور دھماکہ ہوگیا ۔دھماکے کے نتیجے میں4 سکیورٹی اہلکار شہید اور2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔زخم اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے،سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 09:01:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں