نئی دہلی: لاہور دوستی بس سروس پر پابندی عارضی ہے ، بھارت
تازہ ترین : 1

نئی دہلی: لاہور دوستی بس سروس پر پابندی عارضی ہے ، بھارت

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء ) بھارت نے کہا ہے کہ نئی دہلی لاہور بس سروس پر پابندی عارضی ہے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت دوستی بس سروس کا آغاز سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اور وزیراعظم نواز شریف کے سابق دور حکومت میں ہوا تھا اور یہ ایک اہم تاریخی اقدام تھا جو معمول کے مطابق جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن نے اس بس سروس پر پابندی کا اقدام سکیورٹی خدمات کے باعث اٹھایا ہے تاہم یقیناً پاکستان حالات بہتر ہوتے ہی یہ پابندی ہٹا دیگا اور دوستی بس سروس دوبارہ معمول کے مطابق چلائی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 08:50:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں