سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،آرمی چیف ، جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ ، آپریشن ضرب عضب، آپریشن خیبر ون اور نیشنل ایکشن پلان بارے تیاریوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا، بریفنگ دی گئی

جمعہ 9 جنوری 2015 08:40

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔انہوں نے یہ بات کور ہیڈکوارٹر پشاور میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کے حوالے سے جمعرات کو دی گئی بریفنگ کے موقع پر کہی ۔ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پر تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کے روز کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تیاریوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے انہیں آپریشن پربریفنگ دی اور آرمی چیف نے کہا کہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہداء پشاور کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔