کپتان کی نئی اننگز کا آغاز ، عمران خان پرانے پاکستان میں رشتہ ازدواج میں منسلک، ٹی وی اینکر پرسن ریحام خان سے نکاح ، نکاح مفتی سعید انور نے پڑھایا ،پشاور سانحہ کی وجہ سے نکاح کی تقریب سادگی سے ادا کی گئی ،عمران خان کی بہنوں سمیت کسی قریبی رشتہ دار نے شرکت نہ کی ،کسی سیاسی شخصیات کو بھی مدعو نہ کیا گیا

جمعہ 9 جنوری 2015 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) کپتان کی نئی اننگز کا آغاز ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پرانے پاکستان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ریحام خان سے نکاح ، نکاح میں عمران خان کی بہنوں سمیت کسی قریبی رشتہ دار نے شرکت نہ کی ، پشاور سانحہ کی وجہ سے نکاح کی تقریب سادگی سے ادا کی گئی ،کسی سیاسی شخصیات کو بھی مدعو نہ کیا گیا ، نکاح مفتی سعید انور نے پڑھایا ، ریحام خان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے 2006ء میں اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز بی بی سی سے کیا ، ڈیرہ میں پی ٹی آئی کے مرد و خواتین شائقین کی ایک دوسرے کو مبارک بادیں ٹریفک چوک پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، جھومر ڈالے گئے ۔

با وثوق ذرائع کے مطابق کپتان پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کا نکاح نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ریحام خان سے ہوا جو کہ مفتی سعید انور نے پڑھایا ، سانحہ پشاور جس کو 25روز گذر گئے ہیں اس کے سبب نکاح کی تقریب نہایت ہی سادگی سے ادا کی گئی جس میں عمران خان کی بہنوں اور قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت نہ کی اور نہ ہی کسی سیاسی شخصیت کو نکاح کی تقریب میں مدعو کیا گیا ، ذرائع کے مطابق عمران خان با قاعدہ طور پر کوئی ولیمہ بھی نہیں کرینگے بلکہ آج اسلام آباد میں یتیموں اور غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نکاح میں صرف 1لاکھ روپے حق مہر رکھا گیا ہے اور ذاکر خان اور عون چوہدری گواہ تھے اس موقع پر عمران خان نے شلوار قمیض کیساتھ شیروانی پہنی جبکہ ریحام خان کیلئے خصوصی طور پر کریم کلر کا قیمتی لباس تیارکرایا گیا تھا جو انہوں نے پہن رکھا تھا ریحام خان جن کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ 1977ء میں پیدا ہوئیں کپتان کی شادی کی خبروں کا چرچا اور اس کی باز گشت پچھلے ہفتے سے سنائی دے رہی تھی ، نکاح کی خبر کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر پورے ملک سمیت دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر طرف مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ، ڈیرہ غازیخان میں بھی ٹریفک چوک سمیت شہر کے مختلف چوراہوں پر عمران خان کے مرد و خواتین شائقین سڑکوں پر اکٹھے ہوگئے اور خوشی میں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کیساتھ بھنگڑے ڈالے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی دریشک نے بھی اپنے دوستوں ، کارکنوں پی ٹی آئی کے عہدیداروں سمیت ہسپتال چوک اور ٹریفک چوک پر آکر مٹھائیاں تقسیم کیں ، خصوصی طور پر ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے اور دھمال ڈالے اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگتے رہے اس موقع پر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، ملک اقبال ثاقب ، اخوند ہمایوں رضا ، مہر سجاد حسین چھینہ ، عطاء اللہ کھوسہ ، ڈاکٹر فرزانہ بخاری ، حمیدا بی بی ، کاشفہ الطاف ، محترمہ فرحت بخاری ، شہلہ درانی ، ملک محبوب ثاقب ، جعفر ببر ، طاہر قیصرانی ، عرفان علی ، خواجہ انجم فاروق ، ضیاء خان کاکڑ ، سردار خان نیازی ، نسیم ببلی ، ذوالقرنین نتکانی ، عثمان خان درانی ، مدثر احمد ، مبشر درانی ، عمر خان درانی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔