ورلڈ کپ 2015ء کیلئے قومی ٹیم میں پانچ کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کرینگے ،محمد عرفان ، جنید خان ، یاسر شاہ ، حارث سہیل اور سہیل خان پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لینگے، کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو پانچ ، پانچ مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا ، سہیل تنویر کو آخری وقت میں ڈراپ کرکے وہاب ریاض کو شامل کرلیا گیا ، سہیل خان 30کھلاڑیوں کی لسٹ میں نام نہ آنے کے باوجود حتمی 15رکنی سکواڈ میں شامل ، اللہ کا شکر ہے ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس سے سلیکٹر کی توجہ حاصل کی،پہلی بار ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی تیز وکٹوں پر شاندار پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرونگا، سہیل خا ن / وہاب ریاض

جمعرات 8 جنوری 2015 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کیلئے قومی ٹیم میں پانچ کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کرینگے ، محمد عرفان ، جنید خان ، یاسر شاہ ، حارث سہیل اور سہیل خان پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لینگے جبکہ کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو پانچ ، پانچ مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا ۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلا س تین روز تک جاری رہا جس میں باہمی مشاورت کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا گیا لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر سہیل تنویر جو سکواڈ کیلئے مضبوط امیدوار تھے عین وقت پرڈراپ کرکے وہاب ریاض کو شامل کرلیا گیا جبکہ آل راؤنڈر سہیل خان پی سی بی کی پہلی 30کھلاڑیوں کی لسٹ میں بھی شامل نہیں تھے مگر حتمی 15رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔

سہیل خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس سے سلیکٹر کی توجہ حاصل کی پہلے 30ناموں کی لسٹ میں نام نہیں آیا مگر مایوس نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں عمد ہ پرفارمنس دے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرونگا اور سلیکٹرز کو مایوس نہیں کرونگا جبکہ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی تیز وکٹوں پر شاندار پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرونگا مکمل طور پر فٹ ہوں اور سو فیصد کارکردگی دکھاؤں گا