آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کوئی فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ موجود نہیں‘ آئی ایس ..
تازہ ترین : 1
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کوئی فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ موجود نہیں‘ ..

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا کوئی فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ موجود نہیں‘ آئی ایس پی آر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا کوئی فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا ٹویٹر اور فیس بک پر اکاؤنٹ موجود ہے۔ ٹویٹر پر ان کا اکاؤنٹ @asimbajwaispr اور فیس بک پر www.facebook.com/asimbajwaispr(general asim bajwa) کے نام سے اکاؤنٹ ہے تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر کا کوئی فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ۔

وقت اشاعت : 08/01/2015 - 08:41:39

اپنی رائے کا اظہار کریں