افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے، صوبائی جج سمیت کم از کم سات افراد ہلاک
تازہ ترین : 1

افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے، صوبائی جج سمیت کم از کم سات افراد ہلاک

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)افغانستان کے متعدد مقامات پر عسکریت پسند گروہ طالبان نے حملے کیے جن میں ایک صوبائی جج سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں محمد الحسن ہلاک اور ان کی دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔ادھر بغلان صوبے میں بدھ کے روز ایک تعمیراتی کمپنی کے مزدوروں پر ہونے والے حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق خوست صوبے میں بھی تین خودکش بمباروں نے ایک پولیس اکیڈمی پر حملہ کیا۔ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ دیگر دو پولیس کی گولیاں کا نشانہ بن کر مارے گئے۔

وقت اشاعت : 08/01/2015 - 08:53:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں