گزشتہ چھ ماہ میں شامی مہاجرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

جمعرات 8 جنوری 2015 08:48

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این سی آر نے بدھ کو جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام میں گزشتہ چھ ماہ میں گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد سات لاکھ چار ہزار رہی۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے کے مطابق شامی مہاجرین کی تعداد پچھلے ماہ چار اعشاریہ دو سات ملین تک پہنچ چکی ہے۔ یو این ایچ سی آر نے شام اور عراق کی صورت حال کو ایک بہت بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان، صومالیہ اور دیگر ممالک میں جاری مسلح تنازعات کی وجہ سے مہاجرین کی مجموعی تعداد دوسری عالمی جنگ کے بعد کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :