جرمن حکومت اور پارلیمان کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کا ذمہ دار روس نواز ہیکر گروہ ،ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 8 جنوری 2015 08:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)جرمن حکومت اور پارلیمان کی ویب سائٹس پر حملے کی ذمہ داری یوکرائن کے روس نواز ہیکروں کے ایک گروہ نے قبول کر لی ہے۔ اس حملے کی وجہ سے جرمن چانسلر اور جرمن پارلیمان کی ویب سائٹس صبح دس بجے بند ہو گئیں۔

(جاری ہے)

چانسلر میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے اس حملے کی تصدیق کی۔ ہیکروں کے گروہ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ یہ حملہ یوکرائنی وزیراعظم آرسینی یاستینی یْک کے دورہ برلن کے موقع پر کیا گیا۔ ان ہیکروں نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم جرمنی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کیف حکومت کی مدد کرنا بند کر دے۔

متعلقہ عنوان :