یمن میں کار بم حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی

جمعرات 8 جنوری 2015 08:45

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مرکزی علاقے میں آج بدھ کی صبح ایک پولیس اکیڈمی کے باہر ہونے والے کار بم حملے میں ہلاک ہونے والون کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

صنعاء کے ڈپٹی جنرل پولیس بریگیڈیئر عبدالعزیز القدسی کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 68 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے مقامی پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں طلبہ اور راہ گیر شامل ہیں۔ اس سے قبل یکم جنوری کو بھی یمنی شہر اِب میں ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :