عمران کی آج بارات ،جمعہ کورخصتی ہوگی ،ولیمہ کااعلان بعدمیں ہوگا،بارات بنی گالہ ..
تازہ ترین : 1
عمران کی آج بارات ،جمعہ کورخصتی ہوگی ،ولیمہ کااعلان بعدمیں ہوگا،بارات ..

عمران کی آج بارات ،جمعہ کورخصتی ہوگی ،ولیمہ کااعلان بعدمیں ہوگا،بارات بنی گالہ سے G-11جائے گی،قریبی رفقاء شریک ہوں گے ،دلہن جمعہ کی شب بنی گالہ پہنچے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج جمعرات کوبنی گالہ سے بارات لیکرجی الیون جائیں گے ،ریحام خان سے نکاح آج رخصتی جمعہ کی شام ہوگی ،دعوت ولیمہ کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبریں چنددنوں سے گردش کررہی تھیں تاہم عمران خان جمعرات کے روزباقاعدہ بارات لیکربنی گالہ سے جی الیون روانہ ہوں گے ۔

عمران خان کی بارات میں ان کے قریبی رفقاء اورتحریک انصاف کی کورکمیٹی کے کچھ ارکان شرکت کریں گے ۔عمران خان کے نکاح بھی جمعرات کوہی ہوگااورپھرریحام خان کی رخصتی جمعہ کی شام ہوگی جب وہ باقاعدہ دلہن بن کرعمران خان کے بنی گالہ والے گھرمیں جلوہ افروزہوں گی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان باقاعدہ ولیمہ کااعلان بعدمیں کیاجائیگا،جس میں سیاسی وسماجی شخصیات کومدعوکیاجائیگا

وقت اشاعت : 08/01/2015 - 09:10:17

اپنی رائے کا اظہار کریں