سکھیکی ،دلہن کی رخصتی کے وقت آوازے کسنے اور فقرے چست کرنے سے منع کرنے پر باراتیوں پر کلہاڑی،سریے اور ڈنڈوں سے حملہ ، دلہن سمیت6افراد شدید زخمی

بدھ 7 جنوری 2015 09:36

سکھیکی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء ) دلہن کی رخصتی کے وقت آوازے کسنے اور فقرے چست کرنے سے منع کرنے پرآٹھ افراد نے باراتیوں پر کلہاڑی،سریے اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، دلہن سمیت6افراد شدید زخمی ہو گئے، دلہن بے ہوش وہ گئی ،زخمیوں میں دلہا کا بھائی اوردلہن کے تین ماموں شامل ہیں،مبینہ طور پر سکھکی کے نواحی گاؤں جندراکہ کے مہدی حسن کی بیٹی کی بارات شاہ کوٹ سے آئی ، شادی کی تمام رسوم بخیر و خوبی سرانجام پائیں،رخصتی کے وقت گاؤ ں کے اوباش نوجوانوں نے باراتی عورتوں پر آوازے کسنے اور فقرے چست کرنے شروع کر دیے ،منع کرنے پر ملزمان فاروق، امتیاز ، اختر عرف ہمایوں، فیصل،نور اور تین نامعلوم افراد کلہاڑی، سریے اور دنڈوں سے مسلح گھر کی دیوار پھاند کر داخل ہوئے اور براتیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں دلہن رابعہ بی بی چوٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئی جبکہ حبیب اللہ ،اشرف، ذکاء اللہ ،اکبر علی اور دلہا کا بھائی سرفراز شدید زخمی ہوگئے جن کو رورل ہیلتھ سنٹر سکھیکی داخل کرایا گیا جہاں سے نازک حالت کے پیش نظر ایک زخمی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیاہے،

متعلقہ عنوان :