21 ویں آئینی ترمیم میں رائے شماری کے دوران جے یو آئی (ف) ، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان نے حصہ نہیں لیا

بدھ 7 جنوری 2015 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)پارلیمنٹ ہاؤس میں 21 ویں آئینی ترمیم میں رائے شماری کے دوران جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی سمیت پی ٹی آئی کے ارکان نے حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں 21 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر متفقہ رائے شماری میں حصہ لینے کے لئے جے یو آئی (ف) ،جماعت اسلامی اپنے تحفظات کے منظر نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نہیں آئے جبکہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عدم شرکت برقرار رکھی ہوئی ہے ۔