خانیوال‘میاں چنوں میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلاکھانا کھانے سے 6افراد جاں بحق ،مرنے والوں میں دولہا،2خواتین ،2مرد اور ایک بچہ شامل ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی

بدھ 7 جنوری 2015 09:31

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے نواحی علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلا کھانا کھانے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 51پندرہ ایل میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دولہا والے اپنے گھر واپس آئے اور سونے چلے گئے۔صبح جب کافی دیر تک یہ لوگ سوکر نہیں اٹھے تو فوری طورپر ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا جس پر ریسکیو نے چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ مرنے والوں میں دولہا،2خواتین ،2مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال میاں چنوں منتقل کیاگیا ہے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :