دبئی میں جاری خریداری میلے کی سرپرستی کرنے والے کم از کم چار خریداروں نے سونے کی خریداری کر کے شاپنگ کی نئی تاریخ رقم کر دی

بدھ 7 جنوری 2015 09:42

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)دبئی میں جاری خریداری میلے کی سرپرستی کرنے والے کم از کم چار خریداروں نے سونے کی خریداری کرتے ہوئے شاپنگ کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس امر کی تصدیق چار ان ہندوستانی خریداروں ئے بھی کر دی ہے۔خیلیجی نیوز چینل کے مطابق ان میں سے ایک نے سونے کی بنی طویل ترین زنجیر خرید کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس ہاتھ سے بنی سونے کی زنجیر کی لمبائی ساڑھے پانچ کلومیٹر اور وزن دو سو پینسٹھ کلو گرام ہے۔

(جاری ہے)

خریداری میلے سے خریداری کرنے والوں کو امید ہے کہ ان کا نام گینیز بک میں شامل ہو جائے گا اور وہ عالمی تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔ ان خریداروں نے اپنے تاریخ میں نام لکھوانے کے لیے ایک ماہ پہلے ہی سونے کی بنی ان نادر قسم کی زنجیروں کی خریداری کے لیے بکنگ کرا لی تھی۔

ایک خریدار ہندوستانی ٹیچر بھی ہیں، جنہوں کلائی کے لیے کنگن خریدے ہیں۔ وہ یہ کنگن اپنی بیٹی کو تحفے میں دینا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کنگن کو کبھی فروخت نہیں کریں گی کہ اس کی وجہ سے تاریخ میرے ہاتھ میں ہے۔ ''میرے پاس بہت سے ہیرے ہیں لیکن اس کنگن کا ہونا ایک تاریخ کا ہونا ہے۔'' واضح رہے دبئی میں یہ تاریخ ساز خریداری میلہ یکم جنوری سے یکم فروری تک جاری رہے گا۔