ممبئی حملہ کیس ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کا کا ریکارڈ طلب کرلیا ،سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی

بدھ 7 جنوری 2015 09:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء ) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سیشن جج میاں اظہر ندیم نے کی ۔ عدالت نے اے ایس آئی عالمگیر اور انوسٹی گیشن آفیسر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی ۔

منگل کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پبلک پراسکیوٹر ارشد ملک مخالف فریق کی جانب سے پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اے ایس آئی اور آئی او عدالت میں آج شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت کیس ملتوی کرے جبکہ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ذکی الرحمن لکھوی کی ممبئی حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت سے آٹھ دسمبر 2014ء کو درخواست ضمانت منظور ہوئی جس کے بعد ذکی الرحمن لکھوی کو ا یک غیر قانونی مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کیخلاف بے بنیاد اور غیر قانونی ایک شہری کے اغواء کا مقدمہ بنایا گیا ہے میرے موکل کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہا کہ میرے موکل عدالت کے حکم عدولی پر وفاق ایف آئی اے کے پراسکیوٹر اور ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کے خلاف پچاس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرے گا عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ایک شہری کے مقدمہ میں عبوری درخواست کیس میں پولیس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :