عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماخان نے انہیں شادی کی مبارکبادپیش ، امید ہے و ہ زندگی کے نئے سفرمیں خوش رہیں گے،ٹویٹرپر پیغام

بدھ 7 جنوری 2015 09:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماخان نے انہیں شادی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ وہ زندگی کے نئے سفرمیں خوش رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹویٹرپراپنے پیغام میں جمائماخان نے کہاکہ پاکستان نے انہیں بہت محبت دی ہے وہ پاکستان کوہمیشہ یادرکھیں گی اورپاکستانیوں سے ملنے والی محبت بھی انہیں ہمیشہ یادرہے گی ۔انہوں نے گزشتہ چنددنوں میں پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات پربھی شکریہ اداکیااورکہاکہ وہ پاکستان سے ہمیشہ پیارکرتی رہیں گی ۔جمائماخان نے عمران خان کودوسری شادی پرمبارکباددی اورکہاکہ امیدہے کہ عمران خان زندگی کے نئے سفرپرخوش رہیں گے

متعلقہ عنوان :